مسافرٹرنیوں کی آؤٹ سورسنگ، فنانشل بیڈ آج کھولی جائیگی

مسافرٹرنیوں کی آؤٹ سورسنگ، فنانشل بیڈ آج کھولی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)مسافرٹرنیوں کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے فنانشل بیڈ آج (منگل کو)کھولی  جائے گی،مسافرٹرنیوں کی آوٹ سورسنگ بری طرح ناکام ہونے کے بعد ٹرینیں اپنی کمپنی پراکس کودینے کافیصلہ کرلیاگیاہے،جن ٹرنیوں کی آوٹ سورسنگ نہیں ہوسکی  اورجن کی  کم بولی آئی  ان  گاڑیاں کو بھی  پراکس کے حوالے کی جائیں گئیں۔اس خبررساں ادرے کے  مطابق مسافرٹرنیوں کی آوٹ سورسنگ  کے 33مسافر ٹرنیوں کی یکم دسمبر کویکم دسمبرکو ٹیکینکل  بیڈکھلیں۔جس میں پتہ چلاکہ  33 مسافرٹرینوں میں سے 14مسافر گاڑیوں کے لیے کسی نے بولی نہیں دی 11 مسافر ٹرینوں کی سنگل بولی آئی،5مسافر ٹرنیوں کی ڈبل اور3مسافرگاڑیوں کے لیے 3کمپنیوں نے بولیاں دیں۔اب ان مسافرٹرینوں کی فنانشل  بیڈ آج بروز منگل 21دسمبر2021کو کھولاجائے گا۔ٹیکنکل بیڈ میں کامیاب ہونے والی 8کمپنیوں کی موجودگی میں فنانشل بیڈ کوریلوے ہیڈکواٹر لاہور کی کمیٹی روم میں کھولاجائے گا۔ٹیکنکل بیڈ میں مسافرٹرینوں کی آوٹ سورسنگ میں نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث وزیر ریلوے اعظم سواتی4دسمبر2021کو ہدایت کی کہ سب مسافرگاڑیاں ریلوے کی اپنی کمپنی   پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی  سروسز(پراکس) کے حوالے کردی جائیں جس کے لیے نئے رولز کی منظور ی درکار تھی جس  پراکس بورڈ نے رولزکی منظوری16دسمبر کودے دیہے۔
مسافر ٹرینیں 

مزید :

صفحہ آخر -