سرکاری ملازمین کوقانونی ریلیف دینے کیلئے فعال ہیں،محتسب پنجاب

سرکاری ملازمین کوقانونی ریلیف دینے کیلئے فعال ہیں،محتسب پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین کو 27852397 ر و پے کاقانونی ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر درخواست گزار سائرہ منور کو محکمہ بلدیات او کا ڑہ میں ملازم ان کی والدہ شمیم بی بی کی تنخواہوں کے بقایاجات 1367425روپے ادا کر دیے گئے۔پی ایچ اے فیصل آباد کے دوران سروس فوت ہونے والے ملازم محمد ادریس کے ورثاء کو 916663روپے کے وا جبا ت ادا کیے گئے۔حافظ آباد کے محمد رفیق کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون کلاں کا 9 کنا ل 18 مرلے رقبہ واگزار کروا کر محکمہ تعلیم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔اس سرکاری اراضی کی کل مالیت 1کروڑ56لاکھ 42ہزارروپے ہے۔ ایک علیحدہ درخواست پرمحتسب پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے اوکاڑہ کی حنیفاں بی بی کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ بقایا جات کی مد میں 735112روپے اورمالی امداد کی مد میں 16لاکھ روپے اداکیے ہیں۔اسی طرح دفتر محتسب کے احکامات پر شکرگڑھ کی زہرہ پروین کو محکمہ تعلیم میں ملازمت کے دوران وفات پانے والے خاوندکے4244589روپے کے واجبات اداکردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے محتسب اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں قانونی ریلیف کے لیے دفتر محتسب کا پلیٹ فارم فعال خدمات سرانجام دے رہا ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچاہے۔
محتسب پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -