کے پی الیکشن؛ تشہیر کیلئے امیدواروں  نے اصلی موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دیں 

کے پی الیکشن؛ تشہیر کیلئے امیدواروں  نے اصلی موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تین امیدواروں نے کھمبوں کے درمیان اصلی چارپائی، موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دیں، جو دراصل ان کے انتخابی نشانات تھے۔یہ تصویر ٹوئٹر صارف ”خوشی“ نے اپنی ایک ٹویٹ کے ساتھ شیئر کرائی، انہوں نے لکھا بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اپنے اپنے انتخابی نشان لٹکا کر تشہیر کررہے ہیں۔ یہ طریقہ پہلی بار دیکھا ہے۔کاش کسی امیدوار کا ابتخابی نشان، نواز شریف یا زرداری بھی ہوتا۔ تو سوچو کتنا مزہ آتا،یہ ٹوئٹر صارف غالباً پاکستان تحریکِ انصاف کی حامی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بارے میں اب تک مزید کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ٹویٹ اور اس میں دی گئی تصویر سے یہ بھی پتا نہیں چل رہا کہ تصویر کب کھینچی گئی تھی اور خیبر پختونخواہ کے کونسے حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔
اصل نشان

مزید :

صفحہ آخر -