چیف جسٹس کنٹونمنٹ بورڈ کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں،اعجاز چودھری

  چیف جسٹس کنٹونمنٹ بورڈ کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز و ڑائچ، نائب صدر شبیر سیال،پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمداسلم، ملک عبدالعزیز اور انجینئر شاہد سردار کے ہمراہ کینال ویو پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، عدالت نے ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈزکے 30ہزار پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کو شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ان سکولوں میں  40 لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں، سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے نجی سکولوں کو باہر شفٹ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ سو موٹو لے کر فیصلے پر نظر ثانی کریں،پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -