مہنگائی نے عوام کاجینا دو بھر   کر دیا ہے،بیگم بیلم حسنین

 مہنگائی نے عوام کاجینا دو بھر   کر دیا ہے،بیگم بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ہوشربا مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے،اشیائے خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،عمران خان نیازی نے مہنگائی کے خاتمہ کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کا جانا اب ٹھہر گیا ہے،عوام اب اپنے حقوق کی جنگ کیلئے میدان عمل میں اتر آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنارکھی ہیں گیس بجلی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت کوئی شے عوام کی پہنچ میں نہیں رہی جس پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اپنا اصولی احتجاج جاری رکھے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -