سب سے زیادہ ووٹ دینے پر ڈیلرز کا شکر گزار ہوں،عقیل عباس

سب سے زیادہ ووٹ دینے پر ڈیلرز کا شکر گزار ہوں،عقیل عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سینئر اینکر اور ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نو منتخب سیکرٹری ہیلتھ ڈیچ اے اسٹیٹ ایسوسی ایشن لاہور عقیل عباس ملک نے سب سے زیادہ ووٹ لینے کا اعزاز ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے 347ووٹ دے کر جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ڈی ایچ اے لاہور کی برادری کی محبتوں کا مقروض ہو گیاہوں اس کا ادھار ہم اپنے قائد اور نومنتخب صدر میاں طلعت احمد کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے میں نئی روایات کے امین بنیں گے انہوں نے کہا ڈی ایچ اے کی برادری کا فیصلہ درست اور بروقت ہے میاں طلعت احمد بے داغ ماضی کے حامل ہیں باصلاحیت ہیں مسائل کا ادراک رکھتے ہیں۔ ہم مل کر ڈی ایچ اے کو باوقار مقام دلائیں گے اور ایسوسی ایشن کی ساکھ بحال کریں گے۔کیپشن ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب سیکرٹری ہیلتھ عقیل عباس ملک روزنامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے