موٹروے بداخلاقی کیس، مجرموں کی سزائے موت کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی 

موٹروے بداخلاقی کیس، مجرموں کی سزائے موت کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے موٹروے پرخاتون سے بداخلاقی کیس کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف بریت اور مرڈر ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی،فاضل بنچ کے سربراہ مسٹرجسٹس چودھری عبدالعزیز کی جانب سے رخصت پر ہونے کے باعث کازلسٹ کینسل کی گئی،عدالت نے مجرمان کی اپیل پر سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھاتھا،گزشتہ سماعت پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد فاروقی نے مجرمان کا ریکارڈ پیش کیا تھا،انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہورکے جج سے مجرموں کے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کے لئے عدالت عالیہ میں ریفرنس بھجوایا رکھاہے جبکہ  مجرموں کی جانب سے انسداد ہشت گردی کے ایکٹ 1997 کے سیکشن 25 کے تحت اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

موٹروے بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -