ہائیکورٹ نے 2بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دوبچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم دیدیاہے،عدالتی فیصلہ سنتے ہی 13سالہ اریندہ نور اور 12سالہ برہان باپ کے ہمراہ جانے کے لئے پھوٹ پھوٹ کررو تے رہے،بچے کمرہ عدالت کے باہر ماں کے ہمراہ جانے سے انکار کرتے رہے،بچوں کی چیخ وپکار سے ماحول افسردہ ہوگیاجبکہ بچوں کا باپ بیٹے اوربیٹی کو مسلسل تسلیاں دیتا رہا،درخواست گزار زنیرہ بی بی نے موقف اختیارکررکھا تھا کہ خاوند نے طلاق دے کربچے اپنے پاس رکھ لئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے،عدالتی حکم پر تھانہ بی ڈویڑن کے پولیس نے بچوں اورباپ کوعدالت کے روبرو پیش کیا۔
بچے ماں کے حوالے