بجٹ میں شفافیت وقت کی ضرورت ہے،ثانیہ کامران

بجٹ میں شفافیت وقت کی ضرورت ہے،ثانیہ کامران

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)بجٹ میں شفافیت وقت کی ضرورت ہے اور حکومت اس میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود خواتین،رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب بعنوان ”شفاف اور اوپن بجٹ اور معلومات تک رسائی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سال ہر ضلع کا الگ الگ بجٹ تیار کیا ہے جس سے شہریوں کو اپنے اپنے ضلع کی معلومات مل سکتی ہیں۔سی پی ڈی آئی کی جانب سے  جاری رپورٹ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال“ بلاشبہ ایک بہترین کاوش ہے جس میں بجٹ سازی میں پائی جانیوالی خامیوں کی نہ صرف نشاندہی کی گئی ہے بلکہ اس میں بہتری کیلئے تجاویز بھی موجود ہیں۔تقریب سے پنجاب بھر سے سی این بی اے کی ممبر تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -