معاشی خوشحالی کیلئے اصلاحات  لانا ہوں گی،شیخ عبدالمتین

  معاشی خوشحالی کیلئے اصلاحات  لانا ہوں گی،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مستبقل کی نئی سحر ملک میں اکنامک ریفارمز کے بعد ہی طلوع ہوسکتی ہے۔ قومی وسائل اور سرکاری امور میں شفافیت اور دیانتداری ملکی معیشت کوسازگارحالات فراہم کرسکتی ہے۔ ملک میں غربت مہنگائی بے روزگاری دن بدن بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ قوم میں غیر یقینی کی کیفیت کاروباری حالات کیلئے انتہائی پریشان کن ہے۔   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کھلے دل اور لمبے اعشاریوں کیساتھ کیا جاتا ہے جبکہ ریلیف اور کمی کی شرح نہایت قلیل ہے۔ ملک کا نظام زندگی پٹرولیم مصنوعات سے جڑا ہے، کرائے بڑھنے، مینوفیکچرنگ کے اخراجات میں اضافہ ہونء سے صنعتکار تاجر سے لے کر عام آدمی اور دکاندار تک متاثر ہوتا ہے۔ حکومت ملک میں ٹیکسوں کی جامع اور مضبوط حکمت عملی لے کر آئے۔ قوم کو مشکلات سے نکال کر معاشی خوشحالی اور سازگار حالات دیئے جائیں تو قرضوں کی بیساکھیوں کی بجائے ملکی معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہوجائے گی۔ مقامی صنعتوں کاروبار  بازاروں مارکیٹوں کے چلنے اور  کاروباری سرگرمیوں میں بہتری ملکی تقدیر بدلے گی۔ دنیا میں معاشی ترقی کے حصول کیلئے ملک میں مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ عام آدمی اور کاروباری طبقے کی زندگی میں آسانی ملکی معاشی مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -