شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے کیخلاف کیس22دسمبر تک ملتوی

شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے کیخلاف کیس22دسمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت22دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شاہکام چوک انڈر پاس پر تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی،فاضل جج نے ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام کے حوالے سے ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے،گزشتہ روز عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کی ہے،ایل ڈی اے کی جانب سے شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بارے رپورٹ پیش کی گئی،عدالت نے آئندہ ہفتے شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بارے مفصل رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ شاہکام انڈر پاس کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے سے آلودگی اور ٹریفک کے مسائل  بڑھ رہے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ شاہکام انڈر پاس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

شاہکام انڈر پاس

مزید :

صفحہ آخر -