جنگلی حیات کے ناجائز کاروبار کی روک تھام کے لئے مہم شروع

 جنگلی حیات کے ناجائز کاروبار کی روک تھام کے لئے مہم شروع

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری وسیکرٹر ی جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہدزمان کی وائلڈلائف کنزرویشن کیلئے خصوصی ہدایت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء  اللہ خان کی زیرقیادت محکمہ کی کوششوں کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے معصوم جنگلی پرندوں کے ناجائز کاروبارسے وابستہ افراد اورایسے ہوٹلوں اورریستوران کے مالکان کو جہاں جنگلی حیات کے گوشت سے مزین پکوان کا اہتمام کیاجاتارہا ہے کو اس معصوم اور بے زبان مخلوق کو چند روپوں کے لالچ میں غارت کرنے سے باز رہنے کی ترغیب کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیرچیمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ارشد ناز اورانسپکٹر وائلڈلائف طالب حسین نے شہر کی ایک معروف غیر سرکاری تنظیم "یارمددگار"کے بھرپور تعاون سے شہر کے تمام ہوٹلوں اور ریستوران کا اس امر کاقائل کرلیاہے کہ وہ معصوم جنگلی حیات کے گوشت سے مزین پکوان قطعاً تیار نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -