پاک بحریہ نے ترکی میں منعقدہ دوطرفہ مشق ”ایلدیز“ میں حصہ لیا 

پاک بحریہ نے ترکی میں منعقدہ دوطرفہ مشق ”ایلدیز“ میں حصہ لیا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ نے ترکی میں منعقدہ دوطرفہ مشق ”ایلدیز“ میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں پاک بحریہ اور ترکی کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین ان مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے مختلف نوعیت کے آپریشنز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینا ہے۔ 

بحری مشق

مزید :

صفحہ آخر -