شوبز میں ٹی وی بہت بڑی اکیڈمی ہے، عینی خان

  شوبز میں ٹی وی بہت بڑی اکیڈمی ہے، عینی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کی دنیا میں ٹیلیوژن ایک بہت بڑی اکیڈمی ہے یہاں نئے آنے والے فنکاروں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل عینی خان نے ”پاکستان“کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔میرا نیا ڈرامہ ”حسینہ چالباز“غیر معمولی کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔میں اس کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتی ہوں۔”حسینہ چالباز“ میں میرے ساتھ سینئر اداکار عباس باجوہ،عمران ساحل اور زاہدہ شفیق نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عینی خان نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں سب سے زیادہ ٹی وی پر کام کیا ہے اور ٹی وی پر کام کی وجہ سے موجودہ مقام پر ہوں،عینی خان نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر وہ کامیابی ملتی ہے جس کی خواہش کی جائے اور میں نے جو مقام حاصل کر نا چاہا اس سے زیادہ عزت شہرت ملی ہے۔

مزید :

کلچر -