مختلف پراجیکٹس میں کام کررہا ہوں، اسلم حسن

  مختلف پراجیکٹس میں کام کررہا ہوں، اسلم حسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف پروڈیوسرو اداکاراسلم حسن نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان دنوں کئی پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہ کروں۔ماضی میں فنکاروں میں کام کرنے کا جذبہ تھا وہ محنت کو اپنا شعار بناتے تھے لیکن اب تو شارٹ کٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ محنت کریں کیونکہ کسی کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

۔ایک سوال کے جواب میں اسلم حسن نے کہا کہ ایک نیا انٹرٹینمنٹ ویب چینل شروع کررہا ہوں جس میں دیکھنے والوں کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔ اسلم حسن نے کہا کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے فلم اورٹی وی بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے، دور حاضر کا موجودہ ٹی وی بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے،نان پروفیشنل لوگوں نے ٹی وی کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔

مزید :

کلچر -