دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی:جنرل باجوہ،او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتے ہیں:تھامس ویسٹ

  دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی:جنرل باجوہ،او آئی سی کے ...

  

      راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتے،افغانستان میں ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی، جس میں افغانستان میں سلامتی کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آرمی چیف نے امریکی خصوصی نمائندہ کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران معزز مہمان نے افغانستان کی صورتحال خصوصاً پاک افغان سرحدی انتظام کیلئے پاکستان  کی موثرکوششوں کو سراہااور اس بات کا عہد کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل باجوہ

 واشنگٹن(آئی ا ین پی) افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، امریکہ او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ کا قیام عمل میں آیا، اجلاس میں او آئی سی کے ایک خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے۔ نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

تھامس ویسٹ

مزید :

صفحہ اول -