اوآئی سی وزراء خارجہ کی غیر معموملی کانفرنس کا  انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی:شاہ محمود

  اوآئی سی وزراء خارجہ کی غیر معموملی کانفرنس کا  انعقاد پاکستان کی بڑی ...

  

       اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا،  20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے، 437وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہو ئے، افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے، یہ بہت بڑی پیشر فت ہے، پاکستان،سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا، دفتر خارجہ کے ساتھ تعاون کرنیوالے تمام اداروں اور ان سے متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ 38ملین افغان عوام کا ہے، افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کو ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے، تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے، عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے، اتنے ممالک کے نمائندگان کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا، پاکستان اور غیر ملکی میڈیا، جنہوں نے اس غیر معمولی اور تاریخی اجلاس کو رپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،  دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پربہترین انتظامات  ٹیم کو مبارکباد ی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہترین سفارت کیلئے معاشی خود انحصاری بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔پیرکووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالی نے پاکستان کو عالمی سطح پر سرخرو کیا،وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر، انتہائی کم وقت میں بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے، سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بہترین سفارت کیلئے معاشی خود انحصاری بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے، اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے،پاکستان،اگلے سال مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، ہماری متحرک اور فعال خارجہ پالیسی کے باعث آج پاکستان، عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے،مجھے فخر ہے کہ میں انتہائی قابل سول سرونٹس اور سفرا کی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں۔(م۔ا)

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -