بھائی کو شکست، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی پارٹی ارکان پر برس پڑے

بھائی کو شکست، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی پارٹی ارکان پر برس پڑے

  

  پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان بلدیاتی انتخابات میں بھائی کی شکست پر اپنی ہی جماعت کے ارکان پر برس پڑے۔ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھاکہ رکن قومی اسمبلی نور عالم نے کھلے عام جے یو آئی اور ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جن کو بلے نے عزت دی، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بک گئے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نورعالم اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے الزامات مسترد کردیے۔ نورعالم نے کہا کہ شکست ان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی جبکہ ارباب وسیم کا کہنا تھاکہ سوال ہی نہیں ہوتاکہ پارٹی سے باہرکسی اور کوسپورٹ کریں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے اور 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا ہے۔

ڈپٹی سپیکر الزامات

مزید :

صفحہ اول -