افغانستان نے داعش پر کنٹرول  کیا ہے، امیر خان متقی

  افغانستان نے داعش پر کنٹرول  کیا ہے، امیر خان متقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (این این آئی)افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاہے افغانستان نے ہر کسی سے زیادہ داعش پر کنٹرول کیا ہے۔ افغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اوآئی سی اجلاس میں افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کا مطالبہ رکن ممالک نے تسلیم کیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سے کابل میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، اس متعلق مستقبل قریب میں پیشرفت دیکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے واپس کابل پہنچنے والے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔او آئی سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سے کابل میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، اس متعلق مستقبل قریب میں پیشرفت دیکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اوآئی سی اجلاس میں افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کا مطالبہ رکن ممالک نے تسلیم کیا ہے۔
امیر متقی

مزید :

صفحہ اول -