نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں اختیارات منتقل کیے جائینگے:عثمان بزدار

نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں اختیارات منتقل کیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی الیکشن میں مل کر حصہ لینے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ  شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پرحقیقی معنوں میں اختیارات منتقل کیے جائیں گے۔اتحادی جماعت کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی جماعت ہے اورہمارا اتحاد پہلے سے مضبوط ہے۔صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا خلوص نیت کیساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔حکومت کے اتحاد ی ہیں اور رہیں گے۔بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لانے کیلئے بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ختم نبوت ؐ کے حوالے فریم کردہ قرآن پاک کی آیت اور حدیث کا تحفہ دیا۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ عامر جان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن او رڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ویڈیولنک کے ذریعے اجلا س شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈیرہ غازی خان خصوصاً کوہ سلیمان کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہ سلیمان کے ماسٹر پلان کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقے میں اراضی اور واٹر کوالٹی کی سٹڈی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔تحصیل کمپلیکس میں ججز اور وکلاء کے چیمبرز کیلئے بھی اراضی مختص کی جائے۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا جائے۔ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت فلاح عامہ کے منصوبو ں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج موجودہ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہر ضلع کی یکساں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دیں گے - سوڑا ڈیم ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوڑا ڈیم کی تعمیر سے قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کا سوچا تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیں بلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبے شروع کرکے وسائل ضائع کئے گئے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔سوڑا ڈیم منصوبے میں علاقے کی ترجیحات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -