قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بجلی کاترسیلی کنٹرول سنبھالنے کی تیاریاں 

  قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بجلی کاترسیلی کنٹرول سنبھالنے کی تیاریاں 

  

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے  بجلی کی ترسیل کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری  شروع کر دی ۔کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق مظاہرین سے بجلی حکام کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی بحالی کا بہانہ بناکر قابض بھارتی فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جارہی ہے اور ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک کام بند کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق ڈویژنل کمشنر راگھو لینگر کی جانب سے 9 کور کے کمانڈنگ آفیسر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ہڑتال کی آڑ لے کر قابض بھارتی فوج سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں ڈویژنل کمشنر کی جانب سے قابض بھارتی فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی گھروں اور پانی سپلائی کرنے والی سروسز کو افرادی قوت فراہم کرکے بحال کروائے۔ سنگھ کا جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہڑتال کو ختم کریں ورنہ رکاوٹ ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، ہم نظام کی بحالی کے لیے دیگر ایجنسیوں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔

کشمیر

مزید :

صفحہ اول -