ملالہ یوسف زئی کا پھر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور، طالبان پر تنقید 

  ملالہ یوسف زئی کا پھر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور، طالبان پر ...

  

  لندن (این این آئی)عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم  پر زور دیتے ہوئے طالبان پر برس پڑیں ملالہ یوسف زئی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا  کہ طالبان کی جانب سے  لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان تقریباً کھو چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں پشتون سماجی رہنما اور قابل ذکر افراد طالبان کے ہیبت ناک تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں اپنی جانوں سے محروم کردئیے گئے،لاکھوں پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اپنی ٹوئٹ کے آکر میں انہوں نے کہا کہ ہم (افغانستان) میں طالبان کی نہیں بلکہ پشتون برادری کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ملالہ

مزید :

صفحہ اول -