افغانستان کے منجمد اثاثے جاری ہونے تک کانفرنس کا فائدہ نہیں 

   افغانستان کے منجمد اثاثے جاری ہونے تک کانفرنس کا فائدہ نہیں 

  

اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ افغانستان کے ایشو پر ایک خصوصی او آئی سی کانفرنس کاانعقاد اسلام آباد میں کیا گیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ نے افغانستان کی عوام کا جو پیسہ روک رکھا ہے وہ پیسہ جاری کروانے کے لیئے سب ممالک ملکر امریکہ سے بات کریں اور اس پیسے کو فوری جاری کروائیں کیونکہ جب تک یہ پیسہ جاری نہیں ہو گا تب تک اس کانفرنس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

سید منیر حسین گیلانی 

مزید :

صفحہ اول -