کانفرنس واشنگٹن میں ہوتی امریکہ سے بہتر انداز میں با ت منوا سکتے تھے 

کانفرنس واشنگٹن میں ہوتی امریکہ سے بہتر انداز میں با ت منوا سکتے تھے 

  

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کاانعقاد اسلام آبادمیں ہونا ایک نہائت ہی خوش آئند بات ہے کیونکہ اس میں او آئی سی کے تمام ممالک کی مکمل حاضری رہی ہے اور پاکستان سب اسلامی ممالک کی ایک کانفرنس منعقد کرکے اس کو لیڈ بھی کررہا ہے جو بڑی اچھی بات ہے مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آپ نے اس کانفرنس کو ایک بھرپور نتیجہ خیز کانفرنس بنانا تھا تو اس کے لیئے آپکو یہ چاہئے تھا کہ آپ اس کانفرنس کو منعقد کروانے کے لیئے آپ امریکہ سے بات کرتے اورکوشش کرتے کہ اس کانفرنس کو ہرحال میں واشنگٹن میں منعقد کیا جاتا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ واشنگٹن میں منعقد ہوتی اور اس میں اسی طرح سے اسلامی ممالک کی نمائندگی ہوتی اور آپ امریکہ سے بہتر انداز میں اپنی باتوں کو منوا سکتے تھے اب بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کے فریز ہوئے پیسے کو امریکہ سے جاری کروایا جائے۔  

سردار آصف احمد علی 

مزید :

صفحہ اول -