فوڈ پانڈا ان ایکشن، نئی رائیڈر کٹ متعارف،صارفین کو معیاری سروسز فراہم کرینگے،نعمان سکندر مرزا

فوڈ پانڈا ان ایکشن، نئی رائیڈر کٹ متعارف،صارفین کو معیاری سروسز فراہم ...

  

 ملتان(پ ر) پاکستان کے صف اول کی فوڈ ڈیلیوری کمپنی اور سب (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم، فوڈ پانڈا (foodpanda) نے اپنی 'نئی رائیڈر کٹ 'متعارف کرانے کے لئے دلچسپ پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب فوڈ پانڈا کے اس عزم کا ثبوت ہے جس کے تحت اسکے سب سے اہم کردار یعنی رائیڈرز کو تعاون پیش کرنا ہے۔ اس کٹ میں دیگر چیزوں کے علاوہ قابل ذکر طور پر خصوصی جیکٹ اور ہیلمٹ شامل ہیں۔ یہ جیکٹ موسم سرما کے دوران رائیڈرز کی حفاظت کرے گی جبکہ سفر کے دوران ہیلمٹ سے انہیں اضافی تحفظ حاصل ہوگا۔ اس تقریب میں فوڈ پانڈا کی انتظامیہ، بہترین کارکردگی کے حامل رائیڈرز، ریسٹورنٹ منتظمین اور ہوم شیفس نے شرکت کی۔تقریب میں فوڈ پانڈا کے سی ای او، نعمان سکندر مرزا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہم اپنی 'نئی رائیڈر کٹ 'متعارف کرانے پر پرجوش ہیں اور اپنے ڈیلیوری ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کو بہترین معیار کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ ڈیلیوری رائیڈرز ہمارے کاروبار کے لئے بہت اہم ہیں اور فوڈ پانڈا کے لئے انہیں محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے رائیڈرز کے لئے کام کا ماحول بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور ملک بھر میں انہیں باسہولت معاشی مواقع کی فراہمی جاری رکھیں گے۔" فوڈ پانڈا ملک بھر میں اپنے رائیڈرز کو تعاون کی فراہمی کے لئے انتھک کام کررہا ہے۔ کمپنی کام کا سازگار ماحول اور معاشی مواقع تخلیق کرنے کے لئے اہم لائحہ عمل کے نفاذ کے لئے پرعزم ہے۔ فوڈ پانڈا اپنے لوگوں اور ان علاقوں کی بھرپور دیکھ بھال کرتا ہے جہاں وہ کاروباری طور پر فعال ہے اور کرونا وائرس کے بعد پیدا بحرانی حالات میں رائیڈرز کے بنیادی کردار کا بھرپور ادراک رکھتا ہے۔ اب تک، فوڈ پانڈا ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد رائیڈرز اور 5 ہزار سے زائد ہوم شیفس کے لئے معاشی مواقع پیدا کرچکا ہے۔ 

فوڈ پانڈا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -