افغان بحرا ن حل کرنے میں سعودیہ  کی کوششیں لائق تحسین، ڈاکٹر اختر ملک،مسجد نبوی کے امام،موذن سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

افغان بحرا ن حل کرنے میں سعودیہ  کی کوششیں لائق تحسین، ڈاکٹر اختر ملک،مسجد ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک کی رہائش گاہ پر امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی آمداس موقع پرصوبائی وزیرنے انکااستقبال کیااورکہاکہ مقدس مقامات کی وجہ سے سعودیہ عرب اورپاکستان کارشتہ روحانی طورپر مضبوطی سے جڑاہوا ہے پاکستان کی جانب سے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 جوکوشش افغانستان میں لوگوں کی بحالی کیلئے کی جارہی ہیں سعودی حکام نے ایک ارب ریال کااعلان کرکے ثابت کیاہے کہ مسلم ممالک ہرصورت میں افغانستان کومستحکم دیکھناچاہتے ہیں افغانستان قحط کی طرف جارہاہے جسے ہم سب کومل کرروکناہوگااورلوگوں کی زندگیوں کوبحال رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرنابہت ضروری ہوگئے ہیں۔ امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف نے ملتان کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے سعودیہ کی عام عوام کو بھی اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے یہ انٹرنیشنل طور پرہوئی ہے اورشایداصل میں کوروناکے بعد لوگوں کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس موقع پرملک نجف سیال،ملک طارق آرائیں،راناعمران شمشاد،مہرارشاد،چورہدریارشد،ملک جاویدآرائیں،ملک عبدالرؤف آرائیں،ملک صفدراوررانارضوان سمیت دیگرموجودتھے اختتام پرانہوں ی نماز ظہربھی اداکرائی

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -