بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں:فائق شاہ

بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں:فائق شاہ

  

     پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور بدانتظامی کی ذمہ داری حکومت، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا اور بڑے شہروں میں حکمران جماعت کی ناکامی نوشتہ دیوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اختیار کیلئے اصلاحات کی جاتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ نظام انتخاب طاقت ور طبقات کو تحفظ دیتا ہے، جب تک بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بی ڈبلیو ایچ بنا کر اقتدار اور اختیار میں توازن قائم نہیں کیا جاتا، طاقتور طبقات استحصال کرتے رہیں گے، وہی شخصی، اور موروثی سیاست غالب رہے گی، محمد فائق شاہ نے کہا کہ  خیبر پختونخوا کے عوام نے حکمرانوں کی پالیسیوں‘ مہنگائی اور آئی ایم ایف کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے، فی الفور اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے، محمد فائق شاہ نے امن ترقی پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے والے افراد نعیم اللہ جان، نغمان خان، عبید انور اور ڈاکٹر جمیل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارا مشن عوامی اختیار کیلئے جدوجہد ہے جو تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے، ہم عوام کے حقوق کیلئے ہر جگہ کھڑے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -