وائلڈ لائف فنڈ کے 5 جاں بحق اہلکاروں کیلئے تعزیتی ریفرنس 

وائلڈ لائف فنڈ کے 5 جاں بحق اہلکاروں کیلئے تعزیتی ریفرنس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) گزشتہ ہفتے روڈ ایکسڈینٹ میں جاں بحق ہونے والے ورلڈوائلڈ لائف فنڈکے5 اہلکاروں کیلئے محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ریفرنس کی صدارت ڈاکٹر محسن فاروق چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات نے کی جبکہ اس موقع پر محکمہ جنگلی حیات کے دیگر افسران بھی موجود تھے اورجاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفر ت کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔یاد رہے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے اہلکار گزشتہ روزایبٹ آباد جارہے تھے جہاں ہر نوکے مقام پر اُنکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ حادثے میں عامر سعید خان پراونشل کوارڈینٹرریڈ پلس،عاطف علی خان جی آئی ایس سپیشلسٹ، ا فتخار حسین سوشل آرگنائزر، رفیع اللہ سروئیر اور فرحان اللہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -