ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج

ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں تاحال زیر علاج ہیں۔معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گزشتہ جمعرات کو داخل کرایا گیا تھا۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر شمسی کو برین ہیمریج کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرشمسی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -