مہنگائی مافیا کیخلاف ایکشن پلان تیار، ملتان میں ٹیمیں تشکیل 

مہنگائی مافیا کیخلاف ایکشن پلان تیار، ملتان میں ٹیمیں تشکیل 

  

 ملتان (وقائع نگار،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کے باسیوں کیلئے صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔شہر اولیامیں جاری صحت کے میگا پراجیکٹ 5 سو بیڈز پر مشتمل نشتر ٹو ہسپتال کے منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 9.326 بلین لاگت کا ہسپتال نومبر 2022 میں خدمات کا آغاز کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ٹو کے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تعمیراتی کمپنی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ بھی لیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نشتر ٹو کی صورت میں اس خطے کی عوام کو تحفہ دیا ہے۔ڈھائی سال کی قلیل مدت میں عالمی معیار کا ہسپتال تعمیر ہورہا ہے جو کہ اس شہر سمیت پورے خطے کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سول ورک کے ساتھ مشینری اور طبی آلات کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں اور جدید سرائے بھی منصوبہ میں شامل کئے گئے ہیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ہسپتال کی طرز تعمیر میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا جائے گا جبکہ تمام مشینری عالمی معیار کے مطابق بیرون ممالک سے منگوائی جارہی ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ منصوبے کی مدت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دالوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سرکاری ریٹس کے مکمل نفاز کے ذریعے مہنگائی کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے اپنی صدارت میں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے  بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دودھ و دہی سمیت اجناس کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کیخلاف مقدمات کی شرح بڑھائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مصنوعی قلت کے خاتمے کیلئے منڈیوں سے رسد کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی روکی جاسکے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ کرسمس کے حوالے سے  تمام مذاہب کے رہنماء بھرپور اتحاد و رواداری کے مظاہرے کیلئے پرعزم ہیں۔کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مولانا عبد الحق مجاہد,روندر سنگھ،مفتی عثمان جالندھری،عنایت اللہ رحمانی اور مظہر گیلانی شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی،مظہر گیلانی، شکنتلا دیوی اور مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کرسمس پر واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام محکمے ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس بازاروں میں مسیحی فیملیز کو ارزاں نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر گرجا گھروں اور مذہبی مقامات پر بھرپور سجایا جائے گا۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -