ڈیرہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 

ڈیرہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کلاچی اور کڑی خیسور کی حدود میں دو مختلف واقعات میں 25سالہ نوجوان سمیت دو افراد قتل، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودزراعت دفتر کے قریب محلہ رانا زئی کلاچی کے رہائشی 25سالہ سیف الرحمن ولد ولد علاؤلدین قوم خیراتی کو نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ کلاچی پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مقتول کے والد کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا عداوت نہیں تھی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ کڑی خیسور کے علاقہ وانڈہ علی میں سابقہ لڑائی جھگڑے کی عداوت پر ملزمان یوسف خان، محب اللہ، مطیع اللہ، سیف اللہ سکنائے وانڈہ علی نے 45سالہ عبدالمجید ولد فردوس سکنہ وانڈہ علی کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ کڑی خیسور پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اقبال کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ 302-324ppc کے تحت درج کرلیا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق ملزم یوسف کی جانب سے میرے بھتیجے محمد شاہد کو زدوکوب کرنے اور مار پیٹ پر تنازعہ ہوا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -