مردان،پیشی بھگتنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

مردان،پیشی بھگتنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

  

مردان (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کے قریب دن دیہاڑے پیشی بھگتنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جان بحق ہوگیا فائرنگ کی زدمیں آکر ایک راہگیر بچہ بھی سے زندگی کی بازی ہارگیا لوگوں نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا رستم کے علاقہ چارگلی کے رہائشی منظور علی ولد سیارخان نے پولیس کو بتایاکہ ان کی قتل ومقاتلے کی دشمنی تھی آج پیشی بھگت کرواپس جارہے تھے کہ کچہری کے سامنے مبینہ ملزمان محبوب،اعتبار علی پسران مہردل اورسبیل اور فواد پسران ملک زمان نے ان پر فائرنگ کھول دی جس کے نیتجے میں میرا بھائی زرزمان موقع پر جان بحق ہوگیا پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک پانچ سالہ بچہ یاسین ولد محمد ابرار ساکن بکٹ گنج گولی لگنے سے دم توڑ گیا اس واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اطلاع ملتے ہی شہر کے نومنتخب مئیر حمایت اللہ مایار موقع پر پہنچ گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -