ڈیرہ،بچوں کی لڑائی کا  شاخسانہ،مخالفین پر دھاوا،4 زخمی

ڈیرہ،بچوں کی لڑائی کا  شاخسانہ،مخالفین پر دھاوا،4 زخمی

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر تھانہ صدر کی حدود گرہ حیات میں 8 ملزمان کا پولنگ کیلئے جانے والے مخالفین پر دھاوا، کلہاڑی، ڈنڈوں اور پستول کے بٹ کے وار سے 4 مخالفین کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں دلاور ولد سجاول بلوچ سکنہ گرہ حیات نے 324-337A(i) 148-149ppc کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ قیصر ولد بہاول، بہاول ولد ملک خان، موسی ولد بہاول اور گلستان ولد ابراہیم کے ہمراہ ووٹ پول کرنے کیلئے جارہا تھا کہ ملزمان ولایت شاہ و ماشو، زرولی، نذر شاہ پسران ولی خان، بہادردین ولد گلا خان، دلبر،اسماعیل پسران کلی خان اور جمہور ولد امان اللہ اقوام سلیمان خیل نے ہمیں محمد رمضان کے گھر کے قریب روکا اور کلہاڑی، ڈنڈوں اور پستول کے بٹ کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وجہ عداوت بچوں کی لڑائی کا تنازعہ بیان کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -