ڈیرہ،قتل کی نیت سے داخل ہونے پر 6 نامزد ملزمان کیخلاف پرچہ چاک
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پہاڑ پور کی حدود سید علیاں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مخالف امیدوار کی جانب سے پولنگ سٹیشن میں زبردستی داخل ہوکر قتل کی نیت سے فائرنگ اور زبردستی پولنگ کا عمل رکوانے کا الزام، 6نامزد ملزمان کیخلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں سید محمد تقی شاہ ولد ولد سید الطاف حسین شاہ سکنہ سید علیاں نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں وہ سید علی، سید ذیشان، سید عمران، خضر شاہ و دیگرافراد کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول سید علیاں کے پولنگ سٹیشن میں پولنگ میں مصروف تھا کہ ملزمان مخدوم شانی شاہ، مخدوم الطاف شاہ، جلال الدین،مخدوم علی شاہ، نایاب شاہ اور عام سکنائے بلوٹ مسلح با کلاشنکوف پولنگ سٹیشن میں داخل ہوئے اور قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان نے زبردستی انتخابی عمل رکوانے کی بھی کوشش کی جس پر انہیں منع کیا تو ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں زخمی ہوا، کار سرکار میں مداخلت اور موقع پر موجود متعدد خواتین کی عفت میں خلل پڑا۔ تھانہ پہاڑ پور پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف 324-354-337A(i)-452-7ATA-148-149ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔