ویڈیو کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

ویڈیو کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر فطری عمل کے دوران ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

عدالت عالیہ میں ملزم قیصر نے کونسل محمد وسیم خان جسکانی کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ قریشی والا ضلع مظفر گڑھ نے بدفعلی اور قابل اعتراض حالت میں ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کیا تھا وہ مقدمہ میں بھی نامزد نہیں اور مدعی نے ملزم نہیں ٹھہرایا ملزم کا نام وزیر خان ولد طور خان ہے۔ لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے اور اصل ملزم آزاد ہیں۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -