ہسپتالوں کی تزئین وآرائش اولین ترجیح، تنویر اقبال تبسم

ہسپتالوں کی تزئین وآرائش اولین ترجیح، تنویر اقبال تبسم

  

ملتان (وقائع نگار) سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں اور مراکز صحت کو ترجیح بنیادوں پر خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے۔ اسپتالوں اور مراکز صحت کی تزین و آرائش سے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور دیگر لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ باتیں انہوں نے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں خوبصورتی اور صفائی کے عمل کو باقاعدہ او رمسلسل قائم رکھا جائے۔ ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمر ی و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویرا قبال تبسم تمام اسپتالوں اور مراکز ِصحت کو جاذبِ نظر، خوبصورت اور صاف ستھر ا بنانے کے لیے سرگرم ِ عمل ہیں۔ تمام اسپتالوں اور مراکز ِ صحت کو خوبصورت بنانے کے لیے تزین وآرائش بارے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اور اس وقت جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں میں رنگ و روغن، لان کی تیاری اور دیگر آرائش کا کام جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا  سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے لاڑ روڈ پر نجی فیکٹری کی بس کے روڈحادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شجاع آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور زیرعلاج زخمیوں کی خصوصی دیکھ بھا ل کی جائے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شجاع آباد کی جانب سے جاری کردہ حادثہ کی رپورٹ کے مطابق حا دثہ کے فوری بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال میں لائے گئے 11زخمیوں میں سے 9کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ سر پر شدید چوٹ لگنے اورکندھے کے فریکچر کے باعث عبداللہ چوک شجاع آباد کے رہائشی محمد نواز کو فوری طور پر نشتر اسپتال ریفر کردیا گیا۔ اورایک سرفراز نامی زخمی کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

تنویر اقبال تبسم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -