افغانی ہمارے بھائی ہم ان سے الگ نہیں رہ سکتے، شہباز گل

  افغانی ہمارے بھائی ہم ان سے الگ نہیں رہ سکتے، شہباز گل

  

لاہور (آئی ا ین پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں ہم انسے الگ نہیں ہوسکتے، سب سے پہلے افغانستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی، اللہ نے اعزاز بخشا کہ مسلم امہ کے نمائندے یہاں آئے اور عمران خان کو سنا، ہم پر الزام کہ جہانگیر ترین نے تردید کی اس پر الزام جھوٹا ثابت ہوگیا،عمران خان کی ہر چیز اپنی ہے آپ کا قد ان کے بوٹ کے تسموں سے زیادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ افغانستان کیلئے او آئی سی کا اجلاس خوش آئند ہے سعودی عرب نے افغانستان کیلئے ایک ارب ریال مختص کئے الجزیرہ کا انٹرویو پہلے ریکارڈ ہوا تھا انہوں نے اپنے حساب سے چلایا۔ او آئی سی اجلاس کے موقع پر انٹرویو نشر کرنے کا فیصلہ چینل کا تھا۔ خانیوال میں ان لوگوں نے دو جگہ مرحوم شہری کے ووٹ ڈلوائے دوزخ میں الیکشن ہوں تو ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اے ٹی ایم کوئی نہیں وہ خود اے ٹی ایم ہیں ان لوگوں نے تو لکھ کر دیا تھا کہ قطری ان کے اے ٹی ایم تھے۔

شہباز گل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -