پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی کی مثال قائم کی:ملک سیف اللہ

پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی کی مثال قائم کی:ملک سیف اللہ

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)حکیم آباد نیبر ہوڈ 82منکراو/سواتی گیٹ سے پاکستان راہ حق پارٹی کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے ملک سیف اللہ نے پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے مخالف پینل جو آذاد نشانات پر الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ تعلق پی ٹی آئی سے تھا نے موجودہ الیکشن میں دھاندلی کی بدترین مثال قائم کی۔پولنگ سٹیشن شہید زین اقبال ہائی سکول منکراو میں کاپی نمبر704میں ہمارے پولینگ ایجنٹ نے رنگے ہاتھوں 92بیلٹ پیپر پکڑے جسکواکھٹا فولڈ کیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گنتی کے دوران جب ہم نے پریزائٹڈنگ آفیسر اور موجود عملے نے جو موقع پراس کی تصدیق کی جسکی تحریر ثبوت پعش کی لیکن انہوں نے کو اقدمات نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دعوی ھے کہ لیڈیز اور مردانہ پولنگ بوتھ پر بھی جعلی ووٹ موجود ہیں۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یز ائٹڈنگ آفیسران پریز لیڈاور جنٹس  اور موجود عملے دونوں کے ساتھ ایم پی اے ملک واجد مسلسل رابطے میں تھے جسکے لیے ہم نے ڈیآراو کو درخواست بھی دی،کیونکہ وہ سرکاری سطع پر الیکشن عملے کو پریشر یز کیا جا رہا تھااور میل ملاپ پر دھاندلی جاری تھی۔پولنگ کے دوران مہر بھی چوری کی گئی جس کی تصدیق پولنگ کے بعد  پریز لیڈنگ آفیسر اور عملے نے کردی۔انہوں نے کہا کہ جعلی ووٹ ڈالے گئے اس کے بیک سائیڈ دستخط مختلف تھے جس پر پکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رمیز امیدوار کسان کونسلر،یوتھ کونسلرفیضان خاناورلیڈیز کونسلر شازیہ آصف اور طاہر اقلیت کونسلروہمارے گاوں مشران لیڈیز اور اقلیت نے بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ   یز ائٹڈنگ آفیسران پریزائنڈنگ لیڈیز اور جنٹس  اور موجود عملے کے کال ریکارڈ چیک کئے جائیں ورنہ اہل علاقہ سمیت الیکشن کمیشن کے پی کے و الیکشن کمیشن آف پاکستان فی الفور اس واقعہ کا نوٹس لیں بصورت دیگرشدید اختجاج کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -