فاٹا قومی جرگہ،ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مسترد

فاٹا قومی جرگہ،ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)فاٹا قومی جرگہ نے ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور سیاسی جماعتیں فاٹا کے انضمام کے خلاف جاری تحریک کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں جبکہ گزشتہ روز شبلی فراز کے ساتھ پیش ہونیوالے واقعہ کوئی اور رنگ دے کر ہمارے قبائلی عوام کو بدنام کیا جا رہا ہے جو سراسر غلط ہے پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا قومی جرگہ کے عہدیداران شیر محمد خان ملک اقبال شاکر آفریدی اور دیگر نے کہا کہ 14اگست کو  اسلام آباد میں انضمام کے خلاف اجتما ع منعقد کیا تھا جس میں انضمام خلاف تمام تحریکوں نے شرکت کی تھی  انہوں نے کہا کہ قبائلی ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسمیں ہم نے موقف اختیار کیا تھا کہ قبائلی اضلاع میں لوکل باڈی کا کوئی سٹرکچر موجود نہیں جبکہ وہاں مرد شماری بھی صحیح نہیں ہوئی  اسی لئے وہاں  بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے حالات موضوع نہیں جبکہ ہم نے 25ویں ائینی ترمیم کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے اور عوام نے انضمام کو قبول نہیں کیا ہے لہذا  صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھانے چاہئے تھے  جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں اتا جبکہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا تھا  اور اٹھارہ تاریخ تک ہم نے سارے تیاریاں ختم کی تاہم  باجوڑ،خیبر اور دیگر اضلاع میں جو واقعات انتخابات کے دوران ہوئے اسکو چھوڑ کر صرف گزشتہ روز شبلی فراز کے ساتھ درہ ادم خیل میں پیش ہونیوالے واقعہ کو ہائی لائٹ کیا گیا جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ شر پسندوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے متضاد بیان دئے کھبی کہا کہ فائرنگ ہوئی تو کھبی کہا کہ پھتراؤ ہوا حالنکہ ایسا کچھ نہیں ہوا اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور فاٹا کو بد نام کر کے انضمام مخالف تحریک کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے۔