کرسمس، گرجا گھروں، بازاروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ
چوک اعظم، خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)محکمہ داخلہ پنجاب نے کرسمس کے موقع پر خانیوال سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادی کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی نیو ایئر نائٹ پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں محکمہ داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرسمس تقریبات، گرجا گھروں،مسیحی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
آبادیوں سمیت کرسمس بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گرجاگھروں پر اضافی نفری لگائی جائے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد گرجا گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ایس پی سطح کے افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور گرجاگھروں سے ملحقہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی شزاء رحمان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر معیاری اشیائے خورد نوش سبسڈائز نرخوں پر فراہمی کے لیے کرسمس بازار قائم کیے جارہے ہیں تاکہ اُنکی خوشی کے موقع پر بھرپور ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے یہ بات اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی شزاء رحمان نے کہاکہ مسیحی برادری کو ان کے تہوار کے موقع پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کرسمس سستے بازار میں چینی،دالیں،کوکنگ آئل،پھل،سبزیاں،گوشت سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سستے بازاروں میں بچوں کے دلچسپی کے سامان کی دستیابی کو بھی یقینی بنایاجبکہ بازار کو خوبصورت اور صاف ستھرے طریقہ سے مزین کیاجائے۔اس موقع پر عید گاہ روڈپر کرسمس بازار کے قائم کرنے بارے بریفنگ دی گئی،متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
الرٹ