فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،بیکری یونٹس کو جرمانے، وارننگ
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے مختلف(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکری کو دوسرے برانڈز کا نام اور پتہ استعمال کرنے، جعلی لیبلنگ کرنے جبکہ وہاڑی میں بیکری کو واشنگ ایریا کے ساتھ واش روم کی موجودگی اور برتنوں کی صفائی نہ ہونے پر اصلاح تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی طرح ملتان میں 4 ملک شاپس کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے، فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اس کے علاوہ ملتان میں 2 بیکریز کو ناقابل سراغ کھلے رنگ کا استعمال کرنے، سٹارچ اور امونیا کی ملاوٹ کرنے پر 45,000 روبے کے جرمانے کیے گئے۔ مشینری کی صفائی نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر بیکریوں کو جرمانے کیے گئے۔ مزید خانیوال میں ہوٹل کو کھانوں میں مردہ حشرات، دودھ اور مصالحوں کا خریداری ریکارڈ نہ ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
حکم