کروڑو ں کا فراڈ،کیس کی سماعت ملتوی

کروڑو ں کا فراڈ،کیس کی سماعت ملتوی

  

 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)جج کی رخصت کے باعث کروڑوں روپے لوٹنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ پر (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

سماعت نہ ہوسکی جبکہ اس کی ملازمہ اور کیس کی نامزد ملزمہ ثمرین محمود کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی۔ ایف آئی اے نے نجیب اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تو وہ دبئی فرار ہو گیا چنانچہ انٹرپول کی مدد سے اسے وطن واپس لایا گیا جس نے سینکڑوں لوگوں سے آٹھ فیصد ماہانہ منافع پر کروڑوں روپے ہتھیائے ہوئے تھے ابتدا میں منافع تقسیم کرتا رہا بعد ازاں وہ ملک سے فرار ہو گیا ایف آئی اے نے اسکے ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا ریکارڈ کے مطابق ملزمہ 20 ہزار ماہانہ پر کام کرتی تھی جبکہ ریکارڈ میں اس کو منیجنگ ڈائریکٹر ظاہر کیا ہوا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت رواں سال مقدمہ نمبر 20 درج کیا تھا۔ مرکزی ملزم کے خلاف کیس میں پراسیکوشن نے شواہد پیش کرنے ہیں جبکہ ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔   

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -