غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم، افسروں کو ٹاسک 

غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم، افسروں کو ٹاسک 

  

ملتان،خانیوال (سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے اس ضمن میں ضلع کونسل، میونسپل کارپویشن اور میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران پلاننگ ریگولیشن اور میونسپل افسران ایگولیشن او رپلاننگ کے ہمراہ اپنی حدود کا سروے کرکے بغیر عمارتوں کی فہرستیں بناکر جلد از جلد ارسال کریں اور ان عمارتوں کیخلاف (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سخت ایکشن لیا جائے جبکہ مستقبل میں بغیر منظوری اور بائی لاز سے سختی سے عملدرآمد کیلئے مربوط مانیٹرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی اس سلسلہ میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوکل پرسن جبکہ صوبہ کی سطح پر سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اچانک کسی بھی ادارے کی حدود میں عمارت کو چیک کرسکے گی اور غیر قانونی عمارت کے خلاف ایکشن نہ لینے والے افسران کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دیگی جس پر ان افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -