کاشو قتل کیس، اشتہاری ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 22دسمبر تک ملتوی

کاشو قتل کیس، اشتہاری ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 22دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کاشو خان قتل کیس میں اشتہاری ملزم عبدالاحد عرف ہادی نیازی کی ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 22 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اس مقدمہ کے تمام ملزمان غلام سرور وغیرہ ناکافی ثبوتوں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کی وجہ سے مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں تاہم فیصلے کے وقت ملزم عبدالاحد نیازی جو کہ مفرور تھا اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا تاہم ملزم نے پاکستان واپس آکر گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق 6 اپریل 2019 کو خالد خان نے مقدمہ نمبر 408 درج کرایا کہ وہ 5 اپریل کی شام کو دیگر افراد کے ہمراہ گاڑی پر جا رہا تھا کہ ملزموں نے روک کر مقدمہ بازی کا مزہ چکھانے کا کہتے ہوئے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے نیز اس فائرنگ سے اس کا بیٹا خرم خان عرف کاشو خان زخمی ہو گیا جس کو پولیس نشتر ہسپتال لے گئے جہاں ملزمان بھی پہنچ گئے اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا بیٹا ایمرجنسی میں ہی وفات پا گیا اور اس معاملہ میں مقتول کی ساس روبینہ ماہنور خاکوانی کی ایما بھی شامل تھی۔ غلام سرور سمیت 14 ملزمان عبدالصمد، محمد ندیم، معظم علی، عبیداللہ، احمد خان، راشد منہاس، سکندر حیات، انیس الرحمن، عاطف مرسلین، اویس، حیدر علی، علی رضا، فیضان بٹ اور روبینہ ماہنور کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر عدالت نے رواں سال بری کردیا تھا
ملتوی