عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، عامر ڈوگر

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، عامر ڈوگر

  

ملتان(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے قومی حلقہ 155 کے درینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہم اپنی ذمہ داریوں، وعدوں کو نبھانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں اور ہمارا عمل ہی ہماری کارکردگی کا ضامن ہے ایم این ایز کا صوابدیدی فنڈز واسا کو پہلی مرتبہ ٹرانسفر کیا ہے واسا انجینئرز سیوریج اور واٹر سپلائی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں انشا اللہ ملتان شہر کا سب سے بڑا سیوریج کا مسئلہ اب ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا وزیر مملکت نے واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو کنکشن فراہم کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے  اور اس سلسلے میں بینرز آویزاں کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی حلقہ 155 میں سیوریج،واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں سے متعلق واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام سمیت سیوریج،واٹر سپلائی کے افسران و دیگر بھی موقع پر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال  نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے واسا شہریوں کو سیوریج اور واٹر سپلائی کی بلاتعطل سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے بتایا کہ نواب پور روڈ پر سولہ ہزار فٹ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے منصوبے کے تحت 13,300 فٹ لائن ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا ہیاب صرف 27 سوفٹ لائن ڈالنے کا کام باقی ہے اور یہ منصوبہ آئندہ ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ 14 نمبر چونگی سے ٹی بی ہسپتال روڈ  پر سیوریج لائن تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کے تحت 14 نمبر چونگی سے  خونی برج اور پھر دہلی گیٹ چوک تک بوسیدہ لائن کو تبدیل کیا جائے گا انہوں نے اس دوران مزید بتایا کہ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے حوالے سے لوہا مارکیٹ سے حرم گیٹ چوک براستہ چوک شہیداں ریلوے روڈ تا لکڑی منڈی چوک تک اور باوا سفرا روڈ پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے اس دوران چونگی نمبر 9  ڈسپوزل سٹیشن کے آپ گریڈیشن  منصوبے کے تحت اعوان چوک سے فورس مین پائپ لائن ڈالنے کی جاری سکیم سے متعلق بھی آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ اعوان چوک سے نانڈلہ چوک کی طرف اب تک دو ہزار فٹ فورس مین پائپ لائن ڈالی جا چکی ہے اور یہ فورس مین پائپ  لائن چونگی نمبر 5 سے نواب پور روڈ اور پھر 8 نمبر چونگی سے 9 نمبر چونگی تک ڈالی جائے گی۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -