سماجی تنظیم غریب مسیحیوں کو لوٹ  کر فرار،متاثرین کاشدید احتجاج

سماجی تنظیم غریب مسیحیوں کو لوٹ  کر فرار،متاثرین کاشدید احتجاج

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر) سماجی تنظیم میسی کرسچین کمیونٹی غریب سادہ لوح مسیحیوں کے لاکھوں روپے لوٹ کر غائب ہوگئے مسیحیوں کی کرسمس پھیکی پڑ گئی تنظیم کے خلاف مسیحیوں کا احتجاج کاروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ندیم(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 ڈینیل۔انیلہ ندیم۔کاشف میسی۔میڈم فرزانہ۔سائمن چوہدری اور روت شہباز نے میسی کرسچین کمیونٹی کے نام سے مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم بنائی اور سینکڑوں افراد سے راشن کارڈ۔رکشہ رجسٹریشن۔کینیڈا لے جانے اور جہیز و سلائی سنٹرز کی مد میں لاکھوں روپے جمع کرکے فرار ہوگئے فراڈ کا علم ہونے پر متاثرہ افراد آل پاکستان منیارٹی موومنٹ کے چیئرمین بشپ عاشر کامران کے پاس پہنچے انہوں نے متاثرین کی دادرسی کی اور میسی کرسچین کمیونٹی کے کردار کی مزمت کی اور متاثرین کے ہمراہ احتجاج کیا۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -