افشار روڈ تعمیر نہ کرنے پر تاجروں کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

افشار روڈ تعمیر نہ کرنے پر تاجروں کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)انجمن تاجران دولت گیٹ افشار روڈ کے زیر اہتمام 8 ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار افشار روڈ تعمیر نہ کئے جانے کے خلاف افشار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ تاجروں نے اس موقع پر ٹائر جلا کر مذکورہ روڈ ایک گھنٹہ تک بلاک کردیا اور ایک ہفتہ کے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اندر افشار روڈ تعمیر نہ کئے جانے پر افشار روڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے اور کچہری چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،سٹی صدر خالد محمود قریشی،سٹی جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ،انجمن تاجر ان دولت گیٹ کے چیئرمین خواجہ محمدرضوان صدیقی، صدر تنویر لنگاہ،جنرل سیکریٹری عابد قریشی کے علاہ ملک خلیل،محمد سلیم خان،حامد شاہ،عمیر،خلیل نے کی اس موقع پر تاجر رہنماں خالد محمود قریشی،شیخ جاوید اختر،تنویر لنگاہ،عابد قریشی،خواجہ محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ٹھیکیدار ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر پتھر ڈال کر بنانے کی بجائے بھاگ گیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید اذیت میں مبتلا ہے اور ان کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں آ ہے روز پتھروں کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ راہ گیروں کا سڑکوں پر گزرنا محال ہے افشار روڈ سمیت ملتان کی دیگر سڑکوں کی بھی یہی حالت ہے اس سلسلے میں تاجر رہنماں نے بارہا حکام بالا کو درخواستیں دیں لیکن تمام متعلقہ افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اگر ایک ہفتہ کے اندر افشار روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی کا کام شروع نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران افشار روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اور افشار روڈ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیں گے اسی لئے کمشنر،ڈپٹی کمشنر ملتان اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں اور تاجر برادری کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ ایسے ٹھیکیداروں کے فنڈز بند کردیے جائیں اور ان پر پابندی عائد کی جا ہے جو سڑکوں کی کھدائی کرکے کام مکمل نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہو تے ہیں 

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -