اے این پی کے انجینئر غیور علی خان تحصیل کونسل پبی کے چیئرمین منتخب
پبی (نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر غیور علی خان خٹک 27530 ووٹ لیکرغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطا بق تحصیل کو نسل پبی کے چیئر مین منتحب ہو ئے عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر غیور علی خان خٹک 27530 ووٹ پہلے نمبر پرپاکستان تحریک انصاف کے اشفاق احمد 27268ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر جمعیتسلام ف کے اختر منیر 24025ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار سید افتخار علی شاہ 10746ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے سفید احمد 8728ووٹ لیکر پانچویں نمبرجماعت اسلامی کے محمد بشیر خان 7244ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ کے جان محمد 1097ووٹ لیکر ساتویں نمبر پرآزاد امیدوار میاں ذوالفقار علی 522ووٹ لیکر آٹھویں نمبر پرآزاد امیدوار محمد یاسر خٹک 271 ووٹ لیکر نویں نمبر پرآزاد امیدوار ذوالفقار عزیز 150 ووٹ لیکر دسویں نمبر پررہے