او آئی سی وزرا ء خارجہ اجلاس افغانستان کی امدادکے ہدف  میں کامیاب رہا، معید یوسف 

او آئی سی وزرا ء خارجہ اجلاس افغانستان کی امدادکے ہدف  میں کامیاب رہا، معید ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہم اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام مسلم ممالک، شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنسا کے کامیاب انعقاد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -