جامع مسجد محمدی میں سیرت کانفرنس 25 دسمبر کو ہوگی

  جامع مسجد محمدی میں سیرت کانفرنس 25 دسمبر کو ہوگی

  

کراچی (پ ر) جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات عمران احمدسلفی نے بتایا کہ ناظم آباد پاپوش  جامع مسجد محمدی چاندنی چوک پر جماعت غربااھلحدیث کے تحت 5ویں سالانہ ایک روزہ(سیرت البنی صلی اللہ علیہ وسلم)کانفرنس 25دسمبر بروز ہفتہ کو امیر جماعت مولاناعبدالرحمن سلفی کی زیر امارت منقد ہورہی اس کانفرنس سے ملک کے جید علما کرام خطاب کرینگے کانفرنس کی صدارت مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی مہمان خصوصی مولانا پروفیسر عبد الرزاق ساجد جبکہ  علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانا قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا مفتی انس مدنی، علامہ عبدالخالق آفریدی،   مولانا مفتی عبدالحنان سامرودی، مولانا ابرہیم جونا گڑھی، مولانا مفتی رفیق سلفی، مولانا قاری مصدق الامین، حکیم زبیر عباسی ودیگر علما کرام کے خطابات ہونگے کانفرنس میں خواتین  بھی شرکت کریگی

مزید :

صفحہ اول -